ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اولمپک چمپئن روڈشا ممبئی میراتھن کے ایمبیسڈر

اولمپک چمپئن روڈشا ممبئی میراتھن کے ایمبیسڈر

Sun, 08 Jan 2017 11:53:17    S.O. News Service

ممبئی،7؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)موجودہ اولمپک اور عالمی 800میٹر چمپئن اور عالمی رکارڈہولڈر ڈیوڈ روڈشا کو 15جنوری کو ہونے والی 14ویں ممبئی میراتھن کا بین الاقوامی مقابلہ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔کینیا کے 28سالہ روڈشا نے ریو اولمپکس 2016میں 800میٹر میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔انہوں نے اس سے چار سال پہلے لندن اولمپکس میں ایک منٹ 40.91سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔روڈشا اس سے پہلے 2012میں دہلی ہاف میراتھن کے مقابلہ ایمبیسڈر رہے تھے اور پھر وہ ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔


Share: